پاکستان
20 مئی ، 2012

ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ رہا

ملک میں بجلی کا شارٹ فال ساڑھے چار ہزار میگاواٹ رہا

لاہور…ملک میں بجلی کا شارٹ فال آج ساڑھے4 ہزار میگاواٹ رہا ہے،چھٹی کے باوجود غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے لوگ پریشان ہیں، لاہور سمیت بڑے شہروں میں 12سے14 گھنٹے جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں20 بیس گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔پیپکو ترجمان کیمطابق اتوار کے روز ملک میں بجلی کی کل پیداوار12093 اورڈیمانڈ16593میگاواٹ رہی۔ اس میں ہائیڈل پیداوارکاحصہ 3973میگاواٹ، تھرمل کا1735 اورآئی پی پیز کا حصہ6385میگا واٹ رہا۔ کراچی کو680میگاواٹ بجلی فراہم کی جا رہی ہے۔ادھر چھٹی کے باوجود لاہورمیں ہرگھنٹے بعد ایک گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں چودہ ،چودہ جبکہ چھوٹے شہروں اور دیہات میں بیس 20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں :