پاکستان
20 مئی ، 2012

پاکستان چاہتا ہے امریکی صدر سلالہ واقعے پر معافی مانگیں،شیری رحمان

پاکستان چاہتا ہے امریکی صدر سلالہ واقعے پر معافی مانگیں،شیری رحمان

واشنگٹن…امریکا میں پاکستانی سفیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان چاہتا ہے کہ امریکی صدر سلالہ واقعے پر معافی مانگیں۔پاک امریکا تعلقات کی صورت حال پر امریکا میں پاکستان کی سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اورامریکا کے مشترکہ مفادات ہیں،بد قسمتی سے دونوں ممالک کے تعلقات 6ماہ سے خراب ہیں۔ شکاگوکانفرنس میں پاکستان کوغیرمشروط دعوت مثبت کامیابی ہے۔افغان صورت حال پر گفتگو میں شیری رحمان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں مداخلت نہیں چاہتے،سلامتی کاکنٹرول پرامن طورپرچاہتے ہیں،پڑوسی ملک افغانستان میں کنٹرول کی پرامن منتقلی سے خطے میں استحکام آئیگا۔

مزید خبریں :