20 مئی ، 2012
لاہور…لاہور میں ٹائر پھٹنے سے گاڑی بے قابو ہو کر نالے میں جاگری، حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق گاڑی کا پچھلا ٹائر اچانک پھٹ گیا جس سے ڈرائیور کا گاڑی پر کنٹرول ختم ہو گیا اور وہ بے قابو ہو کر نالے میں جا گری۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر گاڑی میں سوار چار افراد کو نالے سے نکالا۔ انہیں طبی امداد کے لئے قریبی اسپتال منتقل کرایا گیا جہاں ایک شخص دم توڑ گیا۔ تین افراد اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ امدادی ٹیموں نے حادثے کی شکار گاڑی کو نالے سے نکال لیاہے ۔