26 ستمبر ، 2015
سڈنی......آسٹریلوی کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر بنگلادیش کا دورہ ملتوی کردیا۔کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹیو جیمز سندر لینڈ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کو بنگلادیش میں انتہا پسند گروپس سے شدید خطرات ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی وزارت خارجہ نے ٹیم کو بنگلادیش جانے سے روک دیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں کو بنگلادیش میں ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے۔
جیمز سندر لینڈ کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کرکٹ بوورڈ کو نئے سیکورٹی پلان ترتیب دینے کے لئے کہہ دیا ہے۔آسٹریلوی ٹیم بنگلادیش سے سیریز کھیلنا چاہتی ہے لیکن کھلاڑی اور ٹیم انتظامیہ کی سیکورٹی ان کے لئے پہلی ترجیح ہے۔