26 ستمبر ، 2015
ریاض........منیٰ میں بھگدڑ کے نتیجے میں 769افراد کے جاں بحق اور 934افراد کے زخمی ہونے کے سانحے کے حوالے سے سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا ہے کہ حج کے دوران سانحے انسانی اختیار سے باہر ہیں، سعودی حکومت منیٰ سانحے کی ذمے دار نہیں۔
ایک بیان میں سعودی مفتی اعظم نے کہا ہے کہ چند عناصر منیٰ سانحے کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش میں ہیں، سعودی حکومت نے حجاج کی سلامتی کے لیے تمام وسائل استعمال کیے۔