کھیل
27 ستمبر ، 2015

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20آج کھیلا جائے گا

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان پہلا ٹی20آج کھیلا جائے گا

ہرارے..........پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 2ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی20 آج ہرارے میں کھیلا جائے گا۔ میچ سے پہلے ٹی 20 قائد شاہد خان آفریدی اور ہیڈ کوچ وقار یونس کا کہنا ہے کہ زمبابوے کو آسان ہریف بلکل نہیں ہے، ہمیں اس وقت سیریز کرکٹ کھیلنی ہے اور یہ ٹیم کسی بھی ٹیم کو اپ سیٹ کرسکتی ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان تاریخ یہ کہتی ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ہریف زمبابوے کے خلاف اب تک سارے میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیکن لمحہ فکر یہ ہے کہ گرین شرٹس کی جیت کا مارجن اب چھوٹا ہوتا جارہا ہے۔

پاکستان نے اس سیریز کے بعد دبئی میں انگلینڈ ٹیم کی میزبانی کرنی ہے ، جس نےکچھ دن پہلے ہی آسٹریلیا سے زبردست مقابلہ ہر فارمیٹ میں کیا ۔ زمبابوے سے سیریزمیں کامیابی قومی کرکٹ ٹیم کے اعتماد میں بھرپور اضافہ کرے گی جس سے ٹیم کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں مدد ملے گی۔

مزید خبریں :