01 اپریل ، 2025
میانمار میں زلزلےسے اموات کی تعداد 2 ہزار 719 ہوگئیں۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق میانمار (برما) میں گزشتہ دنوں آنے والے زلزلے سے ہونے والی اموات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے اور ہلاکتوں کی تعداد اب 2 ہزار 700 سے تجاوز کر گئی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق زلزلےسے 4 ہزار 521 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ 400 سے زائد لوگ لاپتہ ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
اس حوالے سے میانمار کے آرمی چیف کا کہنا ہے کہ زلزلےسےاموات کی تعداد 3 ہزارسے زائد ہونےکاخدشہ ہے۔
واضح رہے میانمار میں 28 مارچ کو 7.7 شدت کا زلزلہ آیا تھا جبکہ زلزلے کا مرکز میانمار کے شہر منڈالے سے 17.2 کلومیٹر کے فاصلے پر تھا۔