Time 01 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

عامر ، شاہ رخ کیساتھ فلموں میں آنیوالا بالی وڈ کا ایسا اداکار جو ماضی میں آم فروخت کرتا رہا

عامر ، شاہ رخ کیساتھ فلموں میں آنیوالا بالی وڈ کا ایسا اداکار جو ماضی میں آم فروخت کرتا رہا
بھارتی اداکار ایک کامیاب بزنس مین ہونے کے ساتھ امیتابھ بچن کے رشتے دار بھی ہیں/فوٹوفائل

بالی ووڈ کی کئی شخصیات ایسی  ہیں جو ماضی میں چھوٹے موٹے کاروبار   کرتی رہیں لیکن آج ان  کا شمار فلمی ستاروں میں کیا جاتا ہے۔

آج ہم بالی وڈ کی  ایک ایسی ہی شخصیت سے متعلق آپ کو بتائیں گے جو ایک کامیاب بزنس مین  بھی ہیں، ان کی کمپنی کی مالیت 110 کروڑ بھارتی روپے ہےلیکن ماضی میں وہ آم فروخت کرتے رہے۔

بھارتی اداکار کنال کپور نے سپر اسٹار سلمان خان اور شاہ رخ کے ساتھ بطور معاون اداکار بالی وڈ انڈسٹری کو کئی ہٹ فلمیں دیں لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کنال کپور ماضی میں پھل فروش تھے؟

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں کنسٹرکشن کا کاروبار کرنے والے کشور کمار کے ہاں پیداہونے والے کنال کپور کو شروع سے ہی پیسہ کمانے کا شوق تھا ، کنال کپور نے 18 سال کی عمر میں کام کرنا شروع کیا اس دوران وہ ہانگ کانگ میں آم ایکسپورٹ کرتے رہے لیکن جلد ہی کنال کپور نے بالی ووڈ میں اپنے کیرئیر   بنانے کیلئے اس کام کو خیر باد کہہ ہے۔

عامر ، شاہ رخ کیساتھ فلموں میں آنیوالا بالی وڈ کا ایسا اداکار جو ماضی میں آم فروخت کرتا رہا

کنال کپور نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز فلم ’ اکس‘ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا جبکہ اداکاری میں اینٹری میناکسی: اے ٹیل آف تھری سٹیز میں تبو کے مقابل اداکاری کے طور پر دی۔

کنال کپور کے کیرئیر کو چار چاند اس وقت لگا جب انہوں نے عامر خان کے ساتھ فلم ’ رنگ دے بسنتی‘ میں کام کیا، جوبے حد  کامیاب رہی۔

مزید برآں کنال کپور نے بچنا اے حسینوں، آجا نچلے، ڈیئر زندگی،  ڈان ٹو ، وی رام  سمیت کئی فلموں  میں کام کیا یہی نہیں کنال کپور نے  بھارت کی کئی  مشہور ٹی وی سیریز میں بھی کام کیا۔

عامر ، شاہ رخ کیساتھ فلموں میں آنیوالا بالی وڈ کا ایسا اداکار جو ماضی میں آم فروخت کرتا رہا

کنال کپور نے2015 میں  بالی وڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے چھوٹے بھائی اجیتابھ بچن کی بیٹی  نینا بچن سے شادی کی اس لحاظ سے کنال کپور بچن فیملی کے رشتے دار بھی ہیں۔

مزید خبریں :