پاکستان
27 ستمبر ، 2015

برطانوی اخبار کی رپورٹ مبالغہ آرائی ہے،پاکستانی سفیر

برطانوی اخبار کی رپورٹ مبالغہ آرائی ہے،پاکستانی سفیر

ریاض ......سعودی عرب میں پاکستانی سفیر منظور الحق نے منیٰ میں بھگدڑ سے شہید افراد سے متعلق برطانوی اخبار کی رپورٹ مسترد کردیا ہے ،ایک برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ منیٰ میں بھگدڑ سے 236 پاکستانی حجاج شہید ہوئے۔

جیونیوز سے گفتگو میں منظورالحق نے کہا کہ برطانوی اخبار کی رپورٹ مبالغہ آرائی پر مبنی ہے، سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ یہ اعدادوشمار حاصل کیےگئےہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سانحے میں 18 پاکستانیوں کے شہید ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جن نے نام جاری کردئیے گئے ہیں، کچھ شہدا کے ایڈریسز کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

مزید خبریں :