پاکستان
27 ستمبر ، 2015

افغانستان میں قیام امن کیلئےہرممکن مدد کو تیار ہیں،سرتاج عزیز

افغانستان میں قیام امن کیلئےہرممکن مدد کو تیار ہیں،سرتاج عزیز

نیویارک ......پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن کا عمل جلد شروع کرنا ہوگا،پاکستان اس افغانستان میں امن کیلئے ہر ممکن کیلئے تیار ہے۔

نیویارک میں افغانستان میں امن اور تعمیر نو سے متعلق اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں پاکستانی مشیر خارجہ سرتاج عزیز ،افغان چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ اور ترک نائب وزیراعظم نے شرکت کی ۔

اجلاس کے شرکاء نے خطے میں قیام امن کیلئے افغانستان اور طالبان کےدرمیان مصالحتی عمل کو آگے بڑھانے پر زور دیا ۔

بعد ازاں مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے ترک وزیرخارجہ فریدون ہادی سے ملاقات کی ،جس میںخطے اور بالخصوص افغانستان اور شام کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

ملاقات میں پاکستان اور ترکی کا تجارت کو مزید فروغ دینے پر اتفاق ہوا۔

مزید خبریں :