پاکستان
20 مئی ، 2012

سکھرائیرپورٹ پر ایس ایس پی کو روکنے پر پولیس اور اے ایس ایف میں کشیدگی

سکھرائیرپورٹ پر ایس ایس پی کو روکنے پر پولیس اور اے ایس ایف میں کشیدگی

سکھر…سکھر ائیر پورٹ پر وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کی آمد کے موقع پر اے ایس ایف کی جانب سے ایس ایس پی کو ایپرن پر جانے سے روکنے پر پولیس اور اے ایس ایف میں کشید گی پیدا ہوگئی ہے اور دونوں اداروں کے افسران میں تلخ کلامی بھی ہوئی ہے۔جس کے بعد پولیس نے ائیرپور ٹ کے باہر نفری تعینات کردی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ اے ایس ایف کے افسران نے ایس ایس پی کو یہ کہہ کر روک دیا کہ آپ اسے آگے نہیں جاسکتے ۔ادھر یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس واقعے کے بعد ڈیوٹی ختم کرکے گھر واپس جانے والے اے ایس ایف کے سب انسپکٹر غلام رسول اور سارجنٹ سہیل کو پولیس نے لاک اپ کردیا ہے۔

مزید خبریں :