13 مئی ، 2012
لاہور…سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ترکی،مصر،تیونس میں انقلاب نوجوان ہی لے کرآئے ہیں اب پاکستان میں اسلامی انقلاب کی باری ہے،عوام موجودہ حکمرانوں سے تنگ آچکے،ملک میں قانون کی سرعام دھجیاں اڑائی جارہی ہیں۔ یہ باتیں انہوں نے این اے 128کے شباب ملی کے نئے ذمہ داروں سے ان کے عہدوں کا حلف لینے کے موقعے پر کیا۔لیاقت بلوچ نے شباب ملی کے ذمہ داروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لاہورکے تمام نوجوانوں کوساتھ لے کرچلیں ان کے مسائل میں دلچسپی لیں۔انہوں نے کہا کہ شباب ملی کے نوجوانوں سے قوم کوامیدیں وابستہ ہیں۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ شبا ب ملی کا نیٹ ورک تیزی کے ساتھ پورے ملک میں پھیل رہا ہے ،نوجوان آگے بڑھ کرملکی سیاست میں اپنا رول اداکریں۔