کھیل
21 مئی ، 2012

ممبئی : ڈانس پارٹی پر چھاپہ،آئی پی ایل کھلاڑیوں سمیت 100افراد گرفتار

ممبئی : ڈانس پارٹی پر چھاپہ،آئی پی ایل کھلاڑیوں سمیت 100افراد گرفتار

ممبئی ...ممبئی میں پولیس نے ڈانس پارٹی پر چھاپہ مارکرآئی پی ایل کے دو کھلاڑیوں سمیت 100افراد کو حراست میں لے لیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی کے علاقے Juhu میں پولیس نے Oakwoods ہوٹل میں ڈانس پارٹی پر چھاپا مار کر 110 گرام کوکین اور چرس برآمد کر لی اور تقریبا 100 افراد کو گرفتار کیا۔جس میں 38 لڑکیاں بھی شامل ہیں۔ آئی پی ایل کھلاڑیوں کے نام ظاہر نہیں کیے جبکہ کچھ کا تعلق بالی ووڈ سے بھی بتایا ہے۔پولیس کے مطابق گرفتار افراد کا میڈیکل کرایا جائے گااورٹیسٹ مثبت آنے والے کے خلاف کیس درج ہوگا۔

مزید خبریں :