پاکستان
21 مئی ، 2012

شیخوپورہ: کچلی ورکاں میں دیرینہ عداوت پردو افراد ہلاک

شیخوپورہ ... شیخوپورہ کے نواحی گاوٴں کچلی ورکاں میں دیرینہ عداوت پر ایک شخص کو قتل کر دیا گیا جبکہ جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔پولیس کے مطابق کچلی ورکاں کے رہائشی ماسٹر ریاض کے گھر پر نا معلوم افراد نے فائرنگ کر کے انہیں قتل جبکہ ان کے دو بیٹوں امتیاز اور اخلاق کو زخمی کر دیا۔وہاں پر موجود ان کی بیٹوں کی جوابی فائرنگ سے ایک نا معلوم حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشوں کو پوسٹمارٹم کیلئے بھجوا کر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

مزید خبریں :