پاکستان
21 مئی ، 2012

ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان آج پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے

ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان آج پارلیمنٹ سے خطاب کرینگے

اسلام آباد ... ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔ جبکہ ان کے اعزاز میں وزیر اعظم کی جانب سے عشائیہ کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ترک وزیر اعظم رجب طیب اردگان اتوار کو تین روزہ دورہ پر خاتون اول اوراعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ اسلام آباد پہنچے۔ برادر اسلامی ملک کے سربراہ کا دورہ پاکستان کو ممکنہ نیٹو رسد کی بحالی کے حوالے سے اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ ترک وزیر اعظم آج پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کریں۔ اپوزیشن کے ا حتجاج کے باعث قومی اسمبلی کے آخری اجلاس میں شرکت نہ کرنے والے وزیر اعظم یوسف رضاگیلانی بھی ایوان میں موجود ہوں گے اور ترک وزیر اعظم کی موجودگی کے باعث مسلم لیگ نواز احتجاج سے گریز کریگی۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے خصوصی مہمان کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا ہے، جس میں امیرجماعت اسلامی سید منور حسن، قبائلی پارلیمانی گروپ لیڈر حاجی منیر اورکزئی اور جے یو آئی(ف)کے مولانا عبدالغفور حیدری نے شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔

مزید خبریں :