21 مئی ، 2012
نیویارک… نیٹو رسد کی بحالی کے بغیر امریکی صدر بارک اوباما پاکستانی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات نہیں کریں گے۔۔ امریکی حکام کے حوالے سے اخبار نے لکھا ہے کہ نیٹو کانفرنس میں شرکت کی دعوت صدر زرداری نے قبول کی اور ہفتے کو شکاگو پہنچے مگر نیٹو سپلائی روٹس کی بحالی اب تک نہیں ہوسکی ہے اور امریکی اخبار نے ایک امریکی عہدیدار کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے امریکی صدر اوباما پاکستانی صدر زرداری سے نیٹو رسد کی بحالی کے بغیر نہیں ملیں گے۔ا خبار نے اپنے تبصرے میں لکھا ہے کہ گزشتہ ہفتے سے جاری مذاکرات سے یہ بات واضح ہوتی نظر آرہی تھی کہ نیٹو سپلائی روٹس بحال کردئیے جائیں گے۔ امریکی مذاکرات کار کا کہنا تھا کہ پاکستان کو شکاگو کانفرنس میں دعوت دینے سے یہ امید کی جارہی تھی کہ اس طرح دونوں ملکوں کے درمیان پیدا ہونے والا فاصلہ کم ہوگا۔