پاکستان
30 ستمبر ، 2015

الیکشن کمیشن کا کسان پیکج پر عمل درآمد عارضی طور پرروکنے کا حکم

الیکشن کمیشن کا کسان پیکج پر عمل درآمد عارضی طور پرروکنے کا حکم

اسلام آباد.......الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج سے متعلق فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے تین دسمبر تک کسان پیکج پر عمل درآمد عارضی طور پرروک دیا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کسان پیکج انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم کے کسان پیکج کے 3 حصوں پر عمل درآمد روکا ہے۔ ان میں کسانوں کیلئےساڑھے 12 ایکڑ رقبے پر 5 ہزار فی ایکڑ امداد کا اعلان جبکہ چاول اور کپاس میں 2 فیصد شرح سود میں کمی پر بھی عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔

سیکرٹری الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی شیڈول کے بعد ترقیاتی منصوبوں کے اعلان کی ممانعت ہے،حکومت کی جانب سے کسان پیکج کی ضرورت سے زیادہ تشہیر کی گئی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے 15ستمبر کو 341ارب روپے کے کسان پیکج کا اعلان کیا تھا۔ کسان پیکج میں سبسڈیز،امداد اور قرضے کی فراہمی شامل ہےجس میں چاول، کپاس کے چھوٹے کاشتکاروں کو 5 ہزار فی ایکڑ امداد کا اعلان کیا گیا۔

اعلان کے مطابق کھاد کی بوری 500 روپے سستی، زرعی مشینری کی درآمد پر ٹیکس میں 34 فیصد کمی، رائس ملرز کو ٹرن اوور ٹیکس میں مکمل چھوٹ، زرعی اجناس، مچھلی کی تجارت پر 3 سال اور حلال گوشت یونٹ پر 4 سال کیلئے انکم ٹیکس کی چھوٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :