21 مئی ، 2012
کراچی… کراچی میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ،جبکہ ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی،فائرنگ کے دیگر واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کھارادر کے علاقے میں کے ای ایس سی آفس کے قریب سے ایک شخص کی بوری میں بند لاش ملی،مقتول کو اغواء کرنے کے بعد قتل کرکے پھینکا گیا، میٹرول کے علاقے ضیاء کالونی سے علی الصبح ایک شخص کی لاش ملی،جسے گولیاں مارنے کے بعد قتل کیا گیا ہے،مقتول کی شناخت 53 سالہ شفیع اللہ کے نام سے ہوئی،پولیس کے مطابق واقعہ دشمنی کا نتیجہ ہے،اس کے علاوہ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہوگئے،ریسیکو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے افراد باپ اور بیٹا ہیں،جنھیں طبی امداد فراہم کرنے کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے،بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ ضیاء الدین زخمی ہوگیا۔