پاکستان
21 مئی ، 2012

خیبر ایجنسی میں جھڑپ، 4شدت پسند ہلاک،رضا کارجاں بحق

خیبر ایجنسی میں جھڑپ، 4شدت پسند ہلاک،رضا کارجاں بحق

پشاور… خیبرایجنسی میں امن لشکر اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ میں 4 شدت پسند ہلاک اور امن لشکر کا ایک رضاکار جاں بحق ہوگیا۔ خیبرایجنسی کی وادی تیرہ میں گزشتہ چند سالوں سے شدت پسندوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز اور امن لشکر کے رضاکاروں کا آپریشن جاری ہے، اب تک کئی شدت پسند ہلاک اور درجنوں سیکیورٹی اہلکار اور امن لشکر کے رضاکار جاں بحق ہوچکے ہیں،آج صبح امن لشکر کے رضاکاروں اور شدت پسندوں کے مابین جھڑپ ہوئی، اس دوران 4 شدت پسند ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے،جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک امن لشکر کا رضاکار بھی جاں بحق ہوگیا۔

مزید خبریں :