21 مئی ، 2012
کراچی… کراچی کے علاقے کورنگی میں ایک بوائلر پھٹنے سے فیکٹری کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک،10زخمی ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق سنگر چورنگی کے قریب واقع آکسیجن گیس بھرنے کی ایک فیکٹری میں نصب بوائلر زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں چھت اور دیورایں گر گئیں۔ معلوم ہوا ہے کہ فیکٹری میں 20کے قریب افراد کام کرتے تھے جن میں سے متعدد ملبے تلے دب گئے۔ فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین نے تقریباً دس ساتھیوں کو تشویشناک حالت میں ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیں جاری ہیں۔