پاکستان
21 مئی ، 2012

شیخوپورہ میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک،2زخمی

شیخوپورہ … شیخوپورہ کے گاوٴں کچلی ورکاں میں نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور اس کے 2بیٹوں کو زخمی کر دیا۔ جوابی فائرنگ سے ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔ پولیس کے مطابق کچلی ورکاں کے رہائشی ماسٹر ریاض کے گھر پر نا معلوم افراد نے اچانک حملہ کردیا اور فائرنگ کر کے انہیں قتل اور ان کے دو بیٹوں امتیاز اور اخلاق کو زخمی کر دیا۔مقتول کے دوسرے بیٹوں کی جوابی فائرنگ سے ایک نا معلوم احملہ آور بھی ہلاک ہو گیا۔اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کرتفتیش شروع کردی ہے۔

مزید خبریں :