پاکستان
21 مئی ، 2012

کراچی:پرتشدد واقعات میں5افراد ہلاک، 4زخمی

کراچی:پرتشدد واقعات میں5افراد ہلاک، 4زخمی

کراچی… افضل ندیم ڈوگر… کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت پانچ افراد ہلاک باپ بیٹے سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ناظم آباد کے علاقے پاپوش نگر میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے فرید شاہ اور رضویہ سوسائٹی میں فائرنگ کے واقعہ میں سیکورٹی گارڈ رضا محمد ہلاک ہوگیا۔ کھارادر کے علاقے میں کے ای ایس سی آفس کے قریب سے ایک شخص کی بوری میں بند ہاتھ پاوٴں بندھی تشدد زدہ لاش ملی۔ جسے گولیاں مار کر ہلاک کیا گیا۔ پی آئی بی کالونی میں کار پر فائرنگ سے کائنات نامی خاتون ہلاک ہوگئی۔ اورنگی ٹاوٴن کے علاقے ضیاء کالونی سے 53 سالہ شفیع اللہ کی لاش ملی، جسے گولیاں مارکر ہلاک کیا گیا۔ ابوالحسن اصفہانی روڈ پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے دو 60 سالہ الیاس اور اس کا 18 سالہ بیٹا زین زخمی ہوگئے۔ بلدیہ ٹاوٴن کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 50 سالہ ضیاء الدین زخمی ہوگیا۔۔ اورنگی ٹاوٴن کے پاکستان بازار میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

مزید خبریں :