21 مئی ، 2012
کراچی… ملک کے میدانی علاقے آج بھی سخت گرمی کی لپیٹ میں ہیں، تاہم بالائی علاقوں میں گزشتہ روز کی بارشوں کے بعد سے موسم خوشگوار ہے۔سندھ میں سکھر،لاڑکانہ،حیدرآباد،نواب شاہ،دادو،میرپورخاص اور بدین سمیت بیشتر اضلاع میں غضب کی گرمی پڑ رہی ہے، شدید گرمی اور جھلسا دینے والی دھوپ کی وجہ سے دن بھر سڑکوں پرسناٹارہتاہے،ادھرملتان،ڈیرہ غازی خان،بہاول پور، لیہ ، لودھراں سمیت جنوبی پنجاب جبکہ جعفرآباد، نصیرآباد، سبی ، بولان، پنجگور، جھل مگسی اور تربت سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ گزشتہ روز راول پنڈی، پشاور، مالاکنڈ، بنوں، کوہاٹ، لاڑکانہ، سکھر، حیدرآباد، قلات ، مکران ڈویڑن ، مینگورہ، دیر، کرک ، چترال ، مانسہرہ، ناران ،کاغان اور شوگران سمیت شمالی وزیرستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواوٴں کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش ہوئی اور آج ان علاقوں میں موسم خوشگوار ہے۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب،خیبرپختونخوا، بلوچستان ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔