کھیل
03 اکتوبر ، 2015

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان دوسرا ون ڈے آج ہوگا

ہرارے.........پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 3ایک روزہ میچوں پر مشتمل کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔ سیریز میں پاکستان کو 0-1کی برتری حاصل ہے اور میچ ہرارے کے گرائونڈ میں کھیلا جائے گا۔

گرین شرٹس کو سیریز جیتنے کے لیے میچ میں کامیابی حاصل کرنا بہت ضروری ہے، لیکن ان کی پریشانی ٹاپ آرڈر بیٹسمین ہیں جو فارم خراب ہونے کی وجہ سے بلکل اسکور نہیں کر رہے۔

ادھر زمبابوے کو سیریز میں واپسی کے لیے میچ جیتنا لازمی ہے اور ان کی ٹیم کو بھی کھیل کے ہر شعبے میں پرفارم کرنا ہوگا۔

مزید خبریں :