21 مئی ، 2012
اسلام آباد …اسلام آباد کی ہائی کورٹ نے وفاقی دارالحکومت کے ترقیاتی ادارہ، سی ڈی اے کیلئے وزیراعظم کی ٹاسک فورس کو معطل کردیا ہے۔وزیراعظم نے سی ڈی اے امور کی نگرانی کیلئے ، فیصل سخی بٹ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کی تھی۔ اس ٹاسک فورس کی تشکیل کیخلاف بیرسٹر ظفراللہ نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ قانون میں ایسی فورس کی گنجائش موجود نہیں، آرڈیننس کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے ، بورڈ کے ساتھ مل کر ادارہ چلانے کے پابند ہیں ۔ ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت صدیقی نے اس کی سماعت کرتے ہوئے ، ٹاسک فورس کے قیام کا نوٹی فکیشن معطل کردیا اور مزید سماعت جون کے تیسرے ہفتے تک کیلئے ملتوی کردی۔