پاکستان
03 اکتوبر ، 2015

نواب شاہ کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

نواب شاہ کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

نواب شاہ......سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی نے ایک بار پھرزور پکڑلیا ہے۔نواب شاہ کا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔جبکہ کراچی سمیت سندھ اور جنوبی بلوچستان میں موسم شدید گرم رہنے کا امکان ہے ، آئندہ چند روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا۔

حیدرآباد میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رکارڈ کیا گیا۔ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران میر پور خاص اور ٹھٹھہ کا درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

مزید خبریں :