21 مئی ، 2012
سیالکوٹ … سیالکوٹ میں لیڈی ٹیچر کی دوسری جماعت کے طالب علم کو معمولی ڈانٹ مہنگی پڑگئی،طالبعلم کے رشتے داروں نے ٹیچر پر بیہمانہ تشدد کرتے ہوئے ان کا سر پھاڑ دیا،سیالکوٹ کے علاقے شہاب پورہ میں واقع سرکاری اسکول کی لیڈی ٹیچر نے دوسری جماعت کے طالب کو شرارت کرنے پر معمولی ڈانٹ پھٹکار کی، جس پرطالبعلم کے لواحقین نے لیڈی ٹیچر پر بد ترین تشدد کرتے ہوئے ان کا سر پھاڑ دیا۔ تشدد سے متاثرہ لیڈی ٹیچر شاہدہ پروین کے مطابق محمد مصیل کی والدہ اوربہنوں نے بغیر کوئی بات سنے ان پر بیہمانہ تشدد کیا ہے۔ طالب علم محمد مصیل کی والدہ فریدہ بی بی کا کہنا ہے ٹیچر نے ان کے بچے کو ڈانٹا اس لئے انہوں نے غصے میں یہ قدم اٹھایا۔ واقعے کی انکوائری کرنے والے انسپکٹر عرفان الحق کا کہنا ہے کہ لیڈی ٹیچر کا میڈیکل چیک اپ کرایا جارہا ہے رپورٹس آنے کے بعد قانونی کاروائی کی جائیگی۔