دنیا
04 اکتوبر ، 2015

گائےکےگوشت پرمسلمان قتل، بی جےپی کے لیڈرکا بیٹاملوث

 گائےکےگوشت پرمسلمان قتل، بی جےپی کے لیڈرکا بیٹاملوث

الہ آباد.......بھارت میں گائےکےگوشت کھانےکی افواہ اڑاکر مسلمان شخص کوموت کےگھاٹ اتارنے کی سازش میں بی جےپی کے لیڈرکا بیٹاملوث نکلا۔

ریاست اترپردیش میں سیکڑوں افرادنےجس مسلم لوہار کےگھر پر دھاوابول کراسےقتل کردیاتھا،وہ محمداخلاق سیفی بھارتی فضائیہ کےکارپورل محمدسرتاج کےوالدتھے،منگل کوتشددکےاس واقعہ میں کارپورل کابھائی دانش بھی شدیدزخمی ہواتھا۔

لواحقین کاکہناہےکہ بھارتیہ جنتاپارٹی کےلیڈرسنجےراناکےبیٹےوشال نےمندرسےاعلان کرایاتھاکہ اس گھرمیں گائےکاگوشت ہےجس پرسیکڑوں مشتعل افرادنےحملہ کردیا،علاقےمیں صورتحال اس قدرکشیدہ ہےکہ دہلی کےوزیراعلی اروندکیجری وال کے کانوائےکوبھی علاقےمیں جانےنہیں دیاگیااورمیڈیاپربھی حملےکیےگئےہیں۔

اترپردیش پولیس نےداتری واقعےمیں ملوث وشال سمیت مزید2ملزمان کوگرفتارکرلیاہےاورزیرحراست ملزموں کی تعداداب 10 ہوگئی ہے،تاہم کشیدگی بڑھ رہی ہے۔ بھارتی فضائیہ کےسربراہ اروپ راہا نےتصدیق کی ہےکہ مقتول کےخاندان کوائرفورس کےعلاقےمیں منتقل کرنےپرغورکیاجارہاہے۔

اکیسویں صدی میں قتل کی اس واردات پربھارتی سپریم کورٹ کےسابق جج جسٹس کاٹجونےکہاہےکہ گائےکسی کی ماتانہیں ہو سکتی،یہ محض ایک جانورہے۔انکاکہناہےکہ گائےکےگوشت کےنام پرمحمداخلاق کاقتل سیاسی محرکات کےسبب کیاگیا،قاتلوں کوفوری کڑی سزاملنی چاہیے۔اپوزیشن کانگریس کےرہ نماراہول گاندھی نےبھی واقعہ کاسبب نفرت کی سیاست کوقراردیاہے۔

مزید خبریں :