04 اکتوبر ، 2015
سیول .......جنوبی کوریا میں چھٹے ورلڈ ملٹری گیمز کا آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
جنوبی کوریا کے شہر Mungyeong میں فوجیوں کے چھٹے عالمی کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز رنگا رنگ تقریب سے ہوا جس میں مختلف فن کاروں نے خوبصورت پرفارمنس پیش کیں۔
ورلڈ ملٹری گیمز میں 105 ملکوں کے 8 ہزار فوجی ایتھلیٹ اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے اور بہترین پرفارمنس پر انہیں سونے، چاندی اور کانسی کے تمغے س نوازا جائے گا،یہ مقابلے 10 روز تک جاری رہیں گے۔