04 اکتوبر ، 2015
کراچی.......جیو فلمز کے تعاون سے ریلیز ہونے والی سسپنس اور ایکشن سے بھرپور فلم "بلیک ماس " شائقین کو بھاگئی، گینگسٹر کی زندگی پر بننے والی فلم میں جانی ڈیپ، ڈان بن کر سامنے آئے ہیں۔
بلیک ماس آئی اور چھاگئی، امریکا کی تاریخ کے بدنام زمانہ گینگسٹر کی سچی کہانی اور اس گینگسٹر کے انوکھے کردار میں رنگ بھرے، جانی ڈیپ نے۔دشمنوں کو قریب رکھنے والے، بلیک ماس کا ایکشن اور سسپنس، فلمی شائقین کو بھاگیا۔