دنیا
04 اکتوبر ، 2015

حیدرآباد دکن میں بھتا خوروں نے ٹھیلے والے کی جان لے لی

حیدرآباد دکن میں بھتا خوروں نے ٹھیلے والے کی جان لے لی

حیدرآباد........بھارتی شہر حیدر آباد میں بھتہ خوروں کے سامنے مزاحمت کرنے کی قیمت غریب ٹھیلے والے کو اپنی جان کی صورت میں چکانا پڑی۔

سی سی ٹی وی وڈیو میں رکارڈ ہونے والا یہ منظر حیدر آباد دکن کا ہے، جہاں دو اکتوبر کو بھتہ خوروں نے ٹھیلے والے کو پکڑ کر مارپیٹ شروع کردی ۔

سہیل نامی پینتیس سالہ ٹھیلے والا جان بچانے کے لیے قریبی ہوٹل میں جاگھسا لیکن بھتہ خور یہاں بھی اس کے پیچھے آگئے اور لوہے کے راڈ سے اتنے وار کیے کہ سہیل وہیں دم توڑ گیا۔

مقامی میڈيا کے مطابق سہیل نے پہلے بھی ان بھتہ خوروں کی پولیس کو شکایت لگائی تھی جس پر وہ جیل جاچکے تھے اور انہوں نے سرعام سہیل کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی۔ پولیس دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

مزید خبریں :