دنیا
05 اکتوبر ، 2015

شام :داعش کے دہشت گردوں نے پالمیرا کا تاریخی معبدتباہ کر دیا

شام :داعش کے دہشت گردوں نے پالمیرا کا تاریخی معبدتباہ کر دیا

دمشق.........شام میں داعش کے دہشت گردوں نے پالمیرا کی تاریخی عبادت گاہ تباہ کر دی ۔اقوام متحدہ نے اس عبادت گاہ کو عالمی ثقافتی ورثہ قرار دیاتھا۔

خبر ایجنسی کے مطابق، دہشت گردوں نےعبادت گاہ میں بھاری مقدار میں باردوی مواد نصب کیا اور دھماکے سے تباہ کردیا،جس کی وجہ سے عبادت گاہ کا بڑا حصہ تباہ ہوگیا، دھماکا اتنا شدید تھاکہ، عبادت گاہ کا اندرونی حصہ اور چاروں ستون تباہ ہوگئے۔ تباہ ہونے والا معبدبعل شامین 17 عیسوی میں تعمیر کیا گیا تھا۔

مزید خبریں :