05 اکتوبر ، 2015
کراچی........وزیرخزانہ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اسٹیل مل کی نجکاری کی گئی تو زمین سندھ کی ملکیت ہے الاٹمنٹ منسوخ ہوجائے گی ۔ان کا کہنا تھا کہ وزارت پانی و بجلی صوبے کو بجلی کی فراہمی میں ناکام ہوچکی ہے۔
بین الاقوامی ریونیو کانفرنس میں شرکت کے موقع پر وزیرخزانہ سندھ مراد علی شاہ نے میڈیا سے بات چیت کی ۔ان کا کہنا تھا کہ حیسکو اور سیپکو زیادہ لئے جانے والے پیسوں کا حساب دیں ۔ وزارت پانی و بجلی بجلی فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔
مراد علی شاہ نے کہا کہ بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام کے زخموں پر نمک چھڑکا جا رہا ہے۔ پانی بجلی ایکٹ کے تحت حکومت سندھ نیپرا کی رپورٹ آنے کے بعد فیصلہ کرے گی،ا نہوں نے کہا کہ ہم نجکاری کے خلاف ہیں۔سندھ حکومت نے اسٹیل ملز خریدنے کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا۔