05 اکتوبر ، 2015
کراچی......ایشین ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں پاکستان کی مرد و خواتین کی ٹیموں نے کارنامہ تو کوئی نہ دکھایا البتہ تھائی لینڈ میں سیرسپاٹے میں خوب وقت لگایا۔
پاکستان ٹیبل ٹینس کے دستےمیں کھلاڑی اور آفیشلز پر پر مشتمل ہے یہ سب کسی ٹائٹل کے جیتنے کا جشن نہیں منا رہے بلکہ تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین ٹیبل ٹینس چیمپین شپ میں بری طرح شکست کا غم دور کر رہے ہیں۔واٹر اسپورٹس اور پیرا گلائیڈنگ میں حصہ لیکر ، ساحل پر سستا کر۔
22 ٹیموں کے ایونٹ میں مردوں کی ٹیم نے بائیسواں نمبر حاصل کر کے نیا ریکارڈ بنایا،تو خواتین کی ٹیم نے 15 ویں پوزیشن حاصل کی ۔ان کھلاڑیوں کی کھیل میں کارکردگی تو کسی کے سامنے لانے والی تھی نہیں لیکن پتایا کے ساحلوں کی تفریح تو دنیا کو دکھانا بنتی ہے۔