06 اکتوبر ، 2015
واشنگٹن......بحرالکاہل کے خطے کے 12 ملکوں میںتاریخی تجارتی معاہدہ طے پاگیا ہے،معاہدے میں امریکہ، کینیڈا، جاپان، آسٹریلیا، ملائیشیا اور سنگاپور کے علاوہ برونائی، میکسیکیو، چلی، نیوزی لینڈ ، پیرو اور ویتنام بھی شامل ہیں۔ ان ممالک کی آپس میں تجارت، دنیا کی مجموعی لین دین کا 40 فیصد ہے۔
معاہدے کے تحت اکثر مصنوعات کی تجارت پر ڈیوٹی ختم یا قابل زکر حد تک کم ہوجائیں گی۔ اس کے علاوہ تجارت میں غیر مالیاتی رکاوٹوں کا بھی خاتمہ ہوگا۔ معاہدے پر پانچ سال سے مزاکرات جاری تھے جس میں چین کو شامل نہیں کیا گیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق معاہدے کا مقصد دنیا کی معیشت میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ کو کنٹرول کرنا ہے۔ معاہدے میں شامل 12 ممالک اب انفرادی طور پر اس معاہدےکو منظور کرینگے۔