کاروبار
06 اکتوبر ، 2015

پنجاب میں سردیوں میں صرف گھریلو صارفین کو گیس دینے کا فیصلہ

پنجاب میں سردیوں میں صرف گھریلو صارفین کو گیس دینے کا فیصلہ

لاہور.....سردیوں میں گیس کابحران پھر سر اٹھائےگا، سوئی ناردرن گیس کمپنی نےعندیہ دے دیا،کمپنی کےترجمان کاکہناہےکہ پنجاب میں موسم سرما میں سی این جی اسٹیشنز اور انڈسٹری کو گیس نہیں ملےگی،بلکہ صرف گھریلو صارفین کو ہی گیس دی جائے گی۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کمپنی کاکہناہےکہ سوئی ناردرن گیس کمپنی نےگیس لوڈمینجمنٹ کا شیڈول وزارتِ پٹرولیم کوبھجوا دیاہے،موسم سرما میں ہیٹراورگیزر چلنےسےگیس کی طلب بڑھ جاتی ہے،اس لئےپنجاب میں صرف گھریلو صارفین کو گیس دینے کا فیصلہ کیاگیاہےجبکہ پنجاب کےسی این جی اسٹیشنز اور انڈسٹری کو گیس نہیں ملےگی۔

ترجمان نےمزیدکہاکہ گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

مزید خبریں :