06 اکتوبر ، 2015
کراچی......دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو میچ جیتے کیلئے 124رنز کا ہدف دیا ہے، انعم امین نے عمدہ بالنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔
کراچی کے سائوتھ اینڈ کلب میں جاری ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں بنگلا دیش ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان ٹیم کو جلد ہی کامیابی ملی اور شمیمہ سلطانہ صرف 2رنز بناکر پویلین لوٹ گئیں، مجموعی اسکور میں صرف تین رنز کے اضافے کے بعد فرقانہ حق اور لتا موندل بغیر کھاتہ کھولے آئوٹ ہوگئیں، صرف 67رنز پر بنگلا دیشی ٹیم کی ساتھ کھلاڑی پویلین واپس لوٹ چکی تھیں، عائشہ رحمان(39) ،نگار سلطانہ(30) اور ریتو موہنی(28) کے سوا کوئی بنگلادیشی کھلاڑی ڈبل ہندے میں اسکور نہ کرسکی۔
گرین شرٹس کی شاندار بالنگ پرفارمنس کے باعث بنگلادیشی ٹیم مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 123رنز بناسکی، یوں پاکستان کو میچ اور سیریز اپنے نام کرنے کیلئے 124رنز کا ہدف ملا ہے۔انعم امین نے 4اور اسماویہ اقبال نے 3وکٹیں حاصل کیں۔
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے مہمان ٹیم بنگلادیش کو 20رنز سے شکست دی تھی۔