06 اکتوبر ، 2015
کراچی......پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے بنگلادیش کو دوسرے ون ڈےمیں6وکٹوں سے ہراکر دومیچوں پر مشتمل سیریز دو۔صفرسے جیت لی، بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان کو میچ جیتے کیلئے 124رنز کا ہدف دیا ہے، جو گرین شرٹس نے4وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
کراچی کے سائوتھ اینڈ کلب میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں بنگلا دیش ویمن ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستانی بولرز کی شاندارپرفارمنس کے باعث مہمان ٹیم بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہی اور پوری ٹیم مقررہ 50اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر صرف 123رنز بناسکی۔
عائشہ رحمان(39) ،نگار سلطانہ(30) اور ریتو موہنی(28) کے سوا کوئی بنگلادیشی کھلاڑی ڈبل ہندے میں اسکور نہ کرسکی، صرف67رنز کے مجموعی اسکور پر بنگلا دیش کی 7وکٹیں گرچکی تھی، انعم امین نے 4اور اسماویہ اقبال نے 3وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میںپاکستان ویمنز نے مطلوبہ ہدف 38اعشاریہ 3اوورز میں 4وکٹوں کے نقصا ن پر پورا کرلیا، بسمہ معروف 41، مرینہ اقبال 31 اور نین عابدی22رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں پاکستان ویمن ٹیم نے مہمان ٹیم بنگلادیش کو 20رنز سے شکست دی تھی۔