پاکستان
06 اکتوبر ، 2015

پاک بحریہ نے پی آئی اے کو دو فوکر اور پائلٹ فراہم کر دیے

پاک بحریہ نے پی آئی اے کو دو فوکر اور پائلٹ فراہم کر دیے

کراچی........پاک بحریہ پی آئی کی مدد کو آ گئی، دو فوکر اور پائلٹ فراہم کر دیے۔ چیئرمین پی آئی اے ناصر جعفر کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کا آپریشن کسی صورت رکنے نہیں دیں گے ، پائلٹس کی ہڑتال سے نمٹنے کے لیے پلان بی تیار ہو چکا ہے۔

ناصر جعفر نے کہا کہ کنٹریکٹ پر بھی پائلٹس بھرتی کیے جا رہے ہیں، اندرون ملک ایئر لائنز نے بھی کمک دینے کا کہا ہے، فلائٹس متاثر ہونے سے جن لوگوں کو تکلیف پہنچی ہے ، ان سے معافی چاہتے ہیں۔

چیئرمین پی آئی اے نے کہا کہ قومی ایئر لائن کے پاس 500سے زائد پائلٹس ہیں جنہیں تینتیس یا چونتیس طیارے اڑانا ہوتے ہیں ، اس کے باوجود ڈیوٹی سے انکار سمجھ سے بالاتر ہے۔

مزید خبریں :