پاکستان
21 مئی ، 2012

رجب کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم رجب المرجب بدھ کو ہوگی

رجب کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم رجب المرجب بدھ کو ہوگی

کراچی…رجب کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم رجب المرجب 1433 بدھ 23مئی کو ہوگی، اس بات کا اعلان مفتی منیب الرحمان نے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا۔اس سے قبل کراچی میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مفتی منیب الرحمن کی سربراہی میں ہوا جبکہ ضلعی کمیٹیوں کا اجلاس صوبائی دار الحکومتوں میں ہو ا۔پورے پاکستان میں کسی جگہ سے چاند کی رویت کی شرعی شہادت نہیں ملی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے رجب کے چاند کی عدم رویت با قاعدہ اعلان کیا ۔

مزید خبریں :