07 اکتوبر ، 2015
کراچی...... معروف کامیڈین ماجد جہانگیر کو سندھ حکومت کی جانب سےچارلاکھ روپے کا چیک مالی اعانت کے طور پر دے دیا گیا۔ا نہیںیہ چیک وزیر اعلی کی مشیر برائے ثقافت و سیاحت شرمیلا فاروقی نے دیاجو اپنے ساتھ ان کے لئےچند تحائف بھی لے کرگئی تھیں۔
ماجد جہانگیر کی طرف سے چند دن قبل مالی امداد کی اپیل اخبارات میں شائع ہوئی تھی۔انہوں نے ادکار اسمعیل تارا کے ساتھ مشہور پروگرام ففٹی ففٹی کیا تھا جو 1979ءسے1985ءتک ٹی وی پر کامیابی سے دکھایا گیا۔
ماجد تمغہ براۓحسنِ کارکردگی بھی حاصل کر چکے ہیں۔انہوں نے 22 سال تک ٹی وی پر کام کیا اوراس کے علا وہ چار فلموں میں بھی اداکار ی کر چکے ہیں۔