Time 07 اپریل ، 2025
انٹرٹینمنٹ

شاہد سے سالوں محبت کرنیوالی کرینہ نے ان سے بریک اپ کے بعد کیا کہا تھا؟

شاہد سے سالوں محبت کرنیوالی کرینہ نے ان سے بریک اپ کے بعد کیا کہا تھا؟
حال ہی میں کئی برس بعد مداح کرینہ اور شاہد کو آئیفا ایوارڈز 2025 سے جڑی پریس کانفرنس میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے ملتے دیکھ کر خوش ہوگئے/فوٹوفائل

بالی وڈ اسٹار  کرینہ کپور  اداکار  شاہد کپور کے ساتھ کئی برس تعلق میں رہیں لیکن رومانوی کہانیوں کی طرح اس جوڑے کی محبت بھی بریک اپ کی صورت اختتام پذیر ہوئی اور دونوں نے 2007 میں راہیں  جدا کرلیں۔

 حال ہی میں کئی برس بعد  کرینہ اور شاہد کو آئیفا ایوارڈز 2025 سے جڑی پریس کانفرنس میں ایک دوسرے کے ساتھ اچھے سے ملتے دیکھ کر  مداح  خوش ہوگئے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ شاہد سے بریک اپ کے بعد کرینہ کے ان کیلئے کیا خیالات تھے؟

 بھارتی میڈیا پر کرینہ کپور کا ماضی  میں دیا گیا ایک انٹرویو شیئر کیا گیا ہے جس میں کرینہ  نے شاہد سے بریک اپ کے بعد ان سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

2007 میں دیے گئے انٹرویو میں کرینہ کپور نے شاہد کپور سے بریک اپ پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ  ’ میرے خیال میں شاہد کو فی الحال اپنے کیرئیر پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، شاہد کیلئے اس کا کیرئیر بہت  اہم ہے، وہ اپنے کام سے پوری طرح محبت کرتاہےاور بعض اوقات سب چیزیں ایک ساتھ نہیں کی جاسکتیں‘۔

 بریک کے بعد شاہد کی اداسی پر کرینہ کی گفتگو

دوران  انٹرویو میزبان نے بریک اپ کے شاہد کے اداس اور  تنہا دکھنے کا سوال کیا تھا جس پر کرینہ نے جواباًانکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ وہ ایسا نہیں لگتا ،خواتین اسٹار اس کے اردگرد ہوتی ہیں اور وہ  ’ لیڈیز مین ‘  سا لگتا ہے اس لیے میں اس کے افسردہ اور تنہا ہونے پر کچھ نہیں کہہ سکتی ‘۔

دوران انٹرویو کرینہ نے شاہد سے بریک اپ کے بعد سامنے آنے والی   قیاس آرائی پر بھی بات کی تھی،جس میں کہا  جارہا  تھا کہ  کرینہ نے شاہد کو اس لیے چھوڑدیا کیونکہ  شاہد کیرئیر میں تیزی سے کامیاب نہیں ہوا تھا  ؟

کرینہ کا کہنا تھا  کہ ’  ایسا نہیں ہے،  میں ایک کامیاب عورت ہوں، مجھے کسی کامیاب مرد کی ضرورت نہیں ہے، اس کے برعکس  میں ایسا شخص چاہتی ہوں جو مجھ سے محبت کرے ، مجھے سمجھے، اس کے علاوہ، شاہد میں کامیاب ہونے کی پوری  صلاحیت ہے میں نے  ساڑھے 4 سال شاہد سےمحبت کی ،  اب بھی  اس کیلئے دعاگو ہوں  ‘۔

مزید خبریں :