پاکستان
10 اکتوبر ، 2015

پاکستان نے افغانستان سے اچھے تعلقات کی ابتدا کی، وزیراعظم

پاکستان نے افغانستان سے اچھے تعلقات کی ابتدا کی، وزیراعظم

لاہور........ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان سے اچھے تعلقات کی ابتدا کی،طالبان کو مذاکرات پر آمادہ کرنیکی کوشش کی، ملاعمرکے انتقال کی خبرسے مذاکرات پرمنفی اثرپڑا۔

لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس دن ملاعمرکے انتقال کی خبردی گئی، اس کے دوروزبعد مذاکرات کا اگلا دور ہونا تھا، یہ کس نے کیااورکیوں کیا؟ یہ ایک سوال ہے، مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔

مزید خبریں :