13 اکتوبر ، 2015
ینگون.......میانما ر میں مٹی کا تودہ گرنے سے 17 افراد ہلاک ہوگئے ۔واقعہ میانمار کے مشرقی علاقے میں پیش آیا جہاں ، بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں مٹی کا تودہ گاؤں پر گر گیا، حادثے میں 7 خواتین سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔
حکام نے 350 سے زائد افراد کو مزید جانی نقصان کے پیش نظر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔