دنیا
13 اکتوبر ، 2015

مقبوضہ بیت المقدس میں پرتشدد واقعات ، تین اسرائیلی ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس میں پرتشدد واقعات ، تین اسرائیلی ہلاک

مقبوضہ بیت المقدس ........ مقبوضہ بیت المقدس اور وسطی اسرائیل میں پولیس کے مطابق ایک بس پر حملے سمیت تشدد کے واقعات میں کم از کم تین اسرائیلی شہری ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔

یروشلم اور دیگر علاقوں میں تشدد کی حالیہ لہر میں کم از کم سات حملہ آوروں کے علاوہ 17 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ان حملوں میں اسرائیلی شہری بھی ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیل کی ایمبولنس سروس کے مطابق یروشلم میں ایک بس میں دو افراد نے فائرنگ کی اور مسافروں پر چاقو سے حملہ کیا۔حکام کے مطابق اس واقعے میں کم از کم 16 زخمی ہوئے ہیں جن میں سے آٹھ کی حالت تشویش ناک ہے۔

اس کے علاوہ یروشلم کے ایک بس اسٹینڈ پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص کو پولیس نے گولی مار دی ہے۔ اس حملے میں میں تین افراد زخمی جبکہ شمالی اسرائیل کے علاقے رانانا میں دو افراد زخمی ہوئے۔

رعنانا ہی میں پیش آنے والے ایک اور واقعے میں ایک شخص نے ایک اسرائیلی خاتون پر چاقو سے حملہ کر کے اس کو زخمی کر دیا۔حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا تاہم بعد میں اسے گرفتار کر لیا گیا۔تشدد کی حالیہ لہر گذشتہ ماہ شروع ہوئی تھی اور اس میں سب سے زیادہ جھڑپیں مقبوضہ بیت المقدس اور اس اطراف میں میں ہوئی ہیں

مزید خبریں :