دنیا
14 اکتوبر ، 2015

ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدواروں کا پہلا مباحثہ ،ہیلری کا پلڑا بھاری

ڈیموکریٹ کے صدارتی امیدواروں کا پہلا مباحثہ ،ہیلری کا پلڑا بھاری

واشنگٹن ......امریکہ میں نومبر 2016 کے صدراتی انتخاب کے لیے ڈیموکریٹک پارٹی کی نامزدگی حاصل کرنے کے خواہشمند امیدوار وں کے درمیان مباحثہ ہوا ،جس میں سینیٹر ہیلری کلنٹن کا پلڑا بھاری رہا ۔

سلسلہ وار مباحثو ں کا پہلا دور لاس ویگاس میں منقعد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں ڈیموکریٹک رہنما اور حامی شریک ہوئے ،ہیلری کلنٹن کے علاوہ جن 4 مزید امیدوارو ں نے مباحثے میں حصہ لیا ان میں ورمونٹ سے برنی سینڈرز، میری لینڈ کے گورنر مارٹن او مائلی، ورجینیا کے سابق سینیٹر جم ویب اور روڈ آئی لینڈ کے سینیٹر لنکن چیفی شامل تھے ۔

اس موقع پر ہیلری چاروں مخالف امیدواروںپر بھاری ثابت ہوئیں،انہوں نے مخالفین کے سوالوں کے ترکی بہ ترکی جوابات دئیے ۔ ان کا کہناتھا کہ متوسط طبقے کی مراعات میں اضافہ انکی اولین ترجیحات میں شامل ہوگا،بڑے نازک دورے میں وزیر خارجہ کے فرائض انجام دے چکی ہوں ،کس سے کیسے نمٹنا ہے خوب جانتی ہوں۔

حالیہ جائزوں کے مطابق ہلیری کلنٹن 40 فیصد سے زائد حمایت کے ساتھ سب سے آگے ہیں۔ ان کے بعد ورمونٹ سے برنی سینڈرز ہیں جنہیں 25 فیصد ووٹروں کی حمایت حاصل ہے ،آخری 3 امیدواروں ایک فیصد سے بھی کم حمایت رکھتے ہیں ۔

ڈیموکریٹس کیے بنسبت ری پبلکن پارٹی میں نامزدگی حاصل کرنے کے خواہشمند امیدواروں کی تعداد غیر معمولی یعنی 17 ہے،اس سے قبل ریپبلکن پارٹی اپنے امیدواروں کے لیے 2 مباحثے منعقد کرا چکی ہے۔

مزید خبریں :