پاکستان
14 اکتوبر ، 2015

پی آئی اے ناکارہ طیارے تاحال فروخت نہیں کرسکا

پی آئی اے ناکارہ طیارے تاحال فروخت نہیں کرسکا

کراچی .....قومی ائرلائن کی نا اہلی تو بہت سنی لیکن اب تو سست روی کی مثال بھی سامنے آگئی۔ پی آئی اے کے گراونڈ 5 ناکارہ طیاروں کی فروخت کا ٹینڈر ایک سال گزر جانے کے بعد بھی جاری نہ ہوسکا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فروخت نہ کئے جانے والےطیاروں کا نہ انجن ہے اور نہ ہی دوسراسامان یہ تو صرف ڈھانچے ہیں۔

ذرائع قومی ائرلائن کے مطابق گراونڈ کئے گئے طیاروں کے ڈھانچوں کی فروخت کا ٹینڈر اکتوبر 2014 میں جاری کیا گیا، لیکن مطلوبہ بولی نہ لگنے کے باعث قومی ائرلائن نے ٹینڈر منسوخ کردیا اور ایک سال کا عرصہ گزر گیا، لیکن دوسرا ٹینڈر اب تک جاری نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق ناکارہ طیاروں میں 747، 737 اور اے 310 شامل ہیں، جن میں 747 کی بولی 84 لاکھ روپے جبکہ اے 310 کی 12 لاکھ پچاس ہزار روپے لگی تھی۔

ذرائع کے مطابق ایپرن پر کھڑے طیاروں کے ان ڈھانچوں کے باعث قومی ائرلائن پر کرائے کی مد میں سول ایوی ایشن کے واجبات بڑھتے جارہے ہیں، سول ایوی ایشن یومیہ ڈالرز میں کرایا چارج کرتا ہے۔

مزید خبریں :