14 اکتوبر ، 2015
اسلام آباد........رہ نما مسلم لیگ ن دانیال عزیز نے کہا ہے کہپی ٹی آئی نے پاکستان کے ہر ادارے کونشانہ بنانا روایت بنا لی ہے، سابق سپہ سالار پر تہمت نہایت گری ہوئی حرکت ہے، عدلیہ اورریٹرننگ افسروں پرعمران کےالزامات غلط ثابت ہوئے ، قوم کو بند گلی میں دھکیلنے پر عمران خان معافی مانگیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے کہنے پر فوج بلائی گئی اور کیمرے لگائے گئے،بیلٹ پیپر تک فوج کی نگرانی میں چھپوائے گئے، انتخابات ہار کر اداروں پر الزامات لگانا انتہائی نامناسب ہے، عمران خان پتہ کریں کتنے لوگوں کو موٹرسائیکل اور کتنوں کو 50 ہزار روپے دیے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کے بیان کو مستردکرتے ہیں اور اس کی مذمت کرتے ہیں، تحریک انصاف سے ہار تسلیم نہیں ہورہی،وزیراعظم نے بھکی میں پریس کانفرنس پورے ملک کے لیے کی تھی، عمران خان اور ان کی اہلیہ نے انتخابی مہم ختم ہونے کے بعد ٹویٹس اور ایم ایس ایم بھیجے۔