14 اکتوبر ، 2015
کراچی........ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما رشید گوڈیل پر حملے کا مزید ایک ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو ڈیفنس فیز 6 سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم نے دوران تفتیش بتایا کہ رشید گوڈیل پر حملہ لیاری گینگ وار کے شاہد بکک کے کہنے پر کیا گیا۔
پیر علی پیپلز پارٹی کے مقتول رہنما بلال شیخ کا بھائی ہے۔ رشید گوڈیل کیس کے ملزمان نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کیے ہیں۔ ملزمان نے انکشاف کیا کہ حملہ کرنے پر انہیں دو دو لاکھ روپے دئیے گئے۔