14 اکتوبر ، 2015
رسالپور....... پاک بحریہ کےسربراہ ایڈمرل ذکاءاللہ نےکہاہےکہ امن کی خواہش رکھنا ہماری کمزوری نہیں،پاکستان امن پسند ملک ہے، لیکن ہماری مسلح افواج ہر طرح کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہیں۔
پاک فضائیہ کی 134ویں پاسنگ آئوٹ تقریب پی اے ایف اکیڈمی رسالپور میں ہوئی۔ مہمان خصوصی نیول چیف کاخطاب میں کہناتھاکہ ملک کو اندرونی و بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے،پاک فضائیہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے شانہ بشانہ لڑ رہی ہے، تقریب میں ائیر چیف مارشل سہیل امان سمیت اعلیٰ فوجی حکام اورکیڈٹس شریک ہوئے۔
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ نے کامیاب ہونے والے کیڈٹس کو مبار ک باد دیتےہوئےکہاکہ کیڈٹس عوام کے اعتماد پر بھی پورا اتریں گے۔ تقریب کے اختتام پر شیردل فارمیشن نے شاندار کرتب کا مظاہرہ کیا تو فخر پاکستان جے ایف سیونٹین کی گھن گرج سے شہر گونج اٹھا۔ پاک فضائیہ کے چھاتہ بردار دستے نے بھی اپنی پرفارمنس دکھائی۔